7 اپریل، 2024، 1:58 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85437782
T T
0 Persons

لیبلز

مغربی آذربائیجان میں جنگلی حیات کی آبادی میں ٪17 اضافہ

ارومیہ (ارنا) مغربی آذربائیجان کے ماحولیاتی تحفظ کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ صوبے میں 6,000 جانوروں بشمول مینڈھے، بھیڑ، بکری اور دیگر مویشیوں کی گنتی کی گئی، جو کہ پچھلی دفعہ کے مقابلے میں ٪17 زیادہ ہے۔

سعید شہند نے اتوار کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانور خطے کے مقامی علاقوں میں رہتے ہیں اور انہیں بیماریوں کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ جنگلی ممالیہ کی 56 اقسام، پرندوں کی 310 اور پرندوں کی 58 اقسام بالخصوص تلور، ایرانی ہرن، ہنس، بھورا ریچھ اور ایرانی چیتا مغربی آذربائیجان میں پائی جاتی ہیں اور تاحال جنگلی حیات میں کسی بیماری یا کسی جانی نقصان یا غیر معمولی رویے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .